Iris lets you walk the street and use apps

Iris Lets You Walk The Street And Use Apps

آئیرس، اب گلی میں بھاگتے ہوئے بھی موبائل ایپ استعمال کریں

آج کل کے تیز رفتار دور میں  وقت ہی ایک کمیاب جنس ہے۔ روپے پیسے کے علاوہ اگر کسی کے پاس کسی چیز کی کمی ہے تو وہ وقت ہی ہے۔ وقت بچانے کے لیے لوگ کبھی تو دوران ڈرایونگ موبائل استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو کبھی چلتے ہوئے ۔ وجہ صاف ظاہر ہے، لوگ  اپنے سفر کے وقت کو بھی دوسرے کاموں میں لاکر وقت بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں حادثات ہونا معمول کی بات ہے۔

گاڑی وغیرہ میں موبائل استعمال کرنے کی صورت میں پیش آنے والے حادثے  لیوا ہوتے ہیں، مگر پیدل  چلتے ہوئے موبائل استعمال کرنا بھی کم خطر ناک نہیں۔

(جاری ہے)

آپ موبائل استعمال کر رہے ہو اور جا کر کسی دوسرے یا دوسری  سے ٹکرا جائیں۔ زیادہ خطرناک  صورتحال تب ہو سکتی ہے جب گلی میں کھلے مین ہول ہوں۔
موبائل صارفین کی اسی عادت کو سامنے رکھ کر ایک موبائل ایپلی کیشن بنائی گئی ہے۔

آئیریس(Iris) نامی اس ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین گلی میں چلنے ہوئے بھی موبائل ایپلی کیشن جیسے میسنجر وغیرہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن مین کیمرہ کا استعمال کرتے ہوئے سامنے کے منظر کو بھی موبائل پر چلنے والی ایپلی کیشن کے پس منظر  میں دکھاتی رہتی ہے۔ پس منظر کی ویڈیو کو مدہم اور شوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-21

More Technology Articles