Microsoft new Android app will try to convince you to switch to Windows Phone

Microsoft New Android App Will Try To Convince You To Switch To Windows Phone

مائیکروسافٹ کی نئی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن AppComparison

مائیکروسافٹ ہر طرح کے پلیٹ فارم جیسے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے اپنی سروسز فراہم کر رہا ہے ۔ مائیکروسافٹ کی متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن AppComparison شاید اتنی مقبول نہ ہو۔گوگل پلے سٹور پر اس کی تفصیل کے شروع میں لکھا ہے کہ کیا آپ اینڈروئیڈ ڈیوائس کو ونڈوز فون سے بدلنے پر غور کر رہے ہیں؟ یہی سوال اس ایپلی کیشن کے صارفین کو محدود کر دیتا ہے۔

ویسے اس ایپلی کیشن کا کام صارفین کو یہ بتانا ہے کہ ان کی اینڈروئیڈ پر انسٹال کون کون سی ایپلی کیشن ونڈوز 10 موبائل پر بھی موجود ہیں۔
مائیکروسافٹ کو موبائل کے حوالے سے تگ و دو کرتے ہوئے دو سال ہونے کو ہے۔ ونڈوز 10 کو آئےبہت زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے لیے دو ہینڈ سیٹ لومیا950 اور 950ایکس ایل ہی متعارف کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

ونڈوز10 میں ایپلی کیشن کی تعداد بھی بہت زیادہ نہیں ۔ مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ کسی طرح ڈویلپرکو زیادہ سے زیادہ ایپلی کیشن بنانے کے لیے راغب کرے۔مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کو ایسا پلیٹ فارم بنانے پر کام کررہاتھا جس میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپ دونوں انسٹال ہوسکیں مگر مائیکروسافٹ نے پراجیکٹ ایسٹوریا(Astoria) کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسا ٹول ہے جس کی مدد سے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ونڈوز پر چل سکتی ہے۔
مائیکروسافٹ AppComparison شاید متوقع طور پر ونڈوز پر منتقل ہونے والے لوگوں کے ایپلی کیشن کے حوالے سے ابہام دور کر دے۔
مائیکروسافٹ AppComparison کوڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Microsoft new Android app will try to convince you to switch to Windows Phone
تاریخ اشاعت: 2015-11-22

More Technology Articles