Open Camera is a free and feature rich Android camera app

Open Camera Is A Free And Feature Rich Android Camera App

اوپن کیمرہ: اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

موبائل فوٹو گرافر زکو اوپن کیم نامی یہ مفت ایپلی کیشن ضروری استعمال کرنی چاہیے۔ یہ ایپلی کیشن نہ صرف مفت ہے بلکہ اوپن سورس بھی ہے۔اس ایپلی کیشن کو بناتے ہوئے خوبصورتی سے زیادہ فیچرز پر توجہ دی گئی ہے۔
اوپن کیمرہ سے فوٹو گرافی کرتے ہوئے بہت سے دلچسپ فیچرز سے فوٹو گرااف بنائے جا سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن میں آٹو سٹیبلائز شوٹ کافیچر ہے۔

(جاری ہے)

کیمرہ کے موڈ اور سیٹنگ میں فلیش، ٹارچ، فوکس، سین، کلر، کلر افیکٹ، وائٹ بیلنس اور آئی ایس او وغیرہ کے موڈ شامل ہیں۔بہت زیادہ فنکشن ہونے کے باوجود یہ ایپلی کیشن مفت اور اوپن سورس ہے۔
ایپلی کیشن کے ویڈیو ریکارڈنگ موڈ میں 1080p ریزولوشن تک بھی ویڈیو بنائی جا سکتی ہیں۔ویڈیو کو پورٹریٹ یا لینڈ سکیپ پر بھی لاک کیا جا سکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-01

More Technology Articles