Privates for iOS is a secure messenger app

Privates For IOS Is A Secure Messenger App

پرائیویٹ فار آئی او ایس

پرائیویٹ فار آئی او ایس  ایک محفوظ ترین میسنجر ایپلی کیشن  ہے۔ اس ایپلی کیشن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے علاوہ  سکرین شاٹ پروٹیکشن فیچر بھی ہے۔ ایپلی کیشن  کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین کے بھیجے ہوئے میسجز مقررہ وقت پر ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔اس ایپلی کیشن میں  اپنی تصویر کو ری ایکشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے، فوٹوز پر ڈرائنگ کی جا سکتی ہے اور فوٹوز پر لکھا بھی جا سکتا ہے۔


پرائیویٹ میں 3 سیکورٹی لیولز ہیں۔ Mild، Wild اور Insaen لیول۔

(جاری ہے)

ملڈ لیول میں پیغامات 24 گھنٹوں میں ، وائلڈ لیول میں 12 گھنٹوں میں اور ان سین میں 3 گھنٹوں میں ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا فون کمپیوٹر سے پلگ ان نہ ہو، تاکہ ہیکنگ کے خطرے سے بچا جا سکے۔
مفت پرائیویٹ میسنجر ایپلی کیشن کو ابھی صرف آئی او ایس کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جلد ہی اس کے ونڈوز اور اینڈروئیڈ ورژنز کو بھی لانچ کر دیا جائے گا۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2016-04-29

More Technology Articles