SayWhat is Urban Dictionary meets Vine for slang

SayWhat Is Urban Dictionary Meets Vine For Slang

سے وٹ(SayWhat) اربن ڈکشنری

انٹرنیٹ پر روزانہ نت نئے عام بات چیت کے الفاظ بن جاتے ہیں۔ یہ اتنی تیزی سے بنتے ہیں کہ انہیں فوراً ہی کسی ڈکشنری میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوتا، ہم چونکہ ان الفاظ کو پہلی دفعہ پڑھتے ہیں، اس لیے ہمیں ان کا درست تلفظ بھی نہیں پتا ہوتا کہ ہم اسے درست طریقے سے بول سکیں۔ ہمیں یہ بھی ڈر ہوتا ہے کہ اگر غلط تلفظ کے ساتھ بولا تو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔

سے وٹ (SayWhat)، اربن ڈکشنری اور وائن کی طرح کی ایپلی کیشن ہے۔اس ایپلی کیشن میں نئے بازاری الفاظ کو ویڈیو کلپ کی مدد سے سکھایا جاتا ہے۔یہ ویڈیو کلپ عموما ً دس سیکنڈ کے ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرنےو الے عام صارفین ہوتے ہیں۔ اگر ہمیں ان کا تلفظ درست لگے تو ہم انہیں ووٹ کر سکتے ہیں تاکہ ان کا کلپ سرفہرست رہے۔ اگر ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرنے والے کا انداز پسند آئے تو ہم انہیں بھی ووٹ کر سکتے ہیں تاکہ وہ مزید کلپ اپ لوڈ کریں۔

(جاری ہے)

نئے صارفین انتہائی آسانی سے خود بھی ویڈیو کلپ ریکارڈ کر کے اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔سے وٹ کی ویب سائٹ سے بھی الفاظ کے مطلب کو دیکھا جا سکتا ہے
سے وٹ کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
آئی او ایس صارفین سے وٹ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اینڈریوڈ صارفین سے وٹ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

SayWhat is Urban Dictionary meets Vine for slang
تاریخ اشاعت: 2015-08-02

More Technology Articles