Shove for Chrome lets you forcibly open tabs in a friend browser

Shove For Chrome Lets You Forcibly Open Tabs In A Friend Browser

شوو(Shove)فار کروم۔ کروم ایکسٹینشن

دوستوں سے لنکس شیئر کر کر کے تھک گئے اور دوست صاحب کو کھولنے کی فرصت نہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اب آپ خود زبردستی اس کے براؤزر میں ایک نئی ٹیب کھول سکتے ہیں، پھر وہ کہہ کر دکھائے کہ اس نے آپ کی شیئرنگ نہیں دیکھی۔
یہ ممکن ہے شوو(Shove)فار کروم سے، جو کروم براؤزر کے لیے ایک ایکسٹینشن ہے۔دوستوں کے براؤزر میں زبردستی ٹیب کھولنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسرا شخص آپ کا قریبی دوست ہو اور اس نے بھی اپنے کروم میں یہ ایکسٹینشن انسٹال کر رکھی ہو اور وہ آپ کی رابطہ فہرست میں بھی شامل ہو۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے ، جس طرح آپ دوست کے براؤزر میں ٹیب کھول سکتے ہیں، دوستوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔اس ایکسٹینشن کی مدد سے دو افراد تیزی سے ایک دوسرے کے براؤزر میں نئی ٹیب کھول سکتے ہیں۔یعنی دوستوں کے ساتھ لنک شیئر کرتے ہوئے پی ایم میں لنک پیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں، بس شوو سے دوست کا نام منتخب کریں اور دوست کے پاس لنک کھل جائے گا۔اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے کروم میں کوئی نئی ٹیب نہ کھلے تو وہ آسانی سے کچھ دیر کےلیے ایکسٹینشن سے لاگ آؤٹ کر سکتا ہے۔
کروم براؤزر میں اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

Shove for Chrome lets you forcibly open tabs in a friend browser
تاریخ اشاعت: 2015-10-08

More Technology Articles