Silent video chat app unveiled by Yahoo

Silent Video Chat App Unveiled By Yahoo

لائیو ٹیکسٹ۔ اینڈریوڈاور آئی او ایس ایپلی کیشن

یاہو نے ایک نئی چیٹ ایپلی کیشن لائیو ٹیکسٹ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی بدولت صارفین بغیر آواز کے   لائیو ویڈیو، ٹیکسٹ اور ایموشنز کا تبادلہ  کر سکتے ہیں۔
یاہو کے وائس پریزیڈنٹ ایڈم کاہان نے نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائیو ٹیکسٹ کو متعارف کرایا اور کہا کہ  ہم کمیونی کیشن کا نیا اور موثر طریقہ کار  تلاش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایڈم نے بتایا کہ یاہو کی ٹیم نے بغیر آواز کے ویڈیو چیٹ کو اپنا مقصد بنایا اور ایپلی کیشن تیار کرلی ۔ یاہو کی ٹیم نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ بغیر آواز کی ویڈیو چیٹ کی ایپلی کیشن کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔یاہو کے مطابق اس ایپلی کیشن کو بہت سے مواقع پر استعمال کیا جا سکتاہے۔
ابھی یہ ایپلی کیشن امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور فرانس کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ہانگ کانگ، تائیوان اور آئرلینڈ میں یہ پہلے سے دستیاب ہے۔ یہاں اس پر تجربات بھی ہوئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-31

More Technology Articles