Skype for Android receives update allows you to save video messages and more

Skype For Android Receives Update Allows You To Save Video Messages And More

اب سکائپ پر ویڈیو میسج محفوظ کریں

سکائپ فار اینڈروئیڈ ورژن 6.11 جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں شامل کیے فیچرز میں سے ایک اہم فیچر ویڈیو میسج محفوظ کرنے کا ہے۔اب سکائپ فار اینڈروئیڈکے صارفین بس ویڈیو میسج پر ٹیپ کر کے اسے محفوظ کر سکتے ہیں۔ محفوظ کیے ہوئے ویڈیو میسج فوٹو گیلری میں محفوظ ہوتے ہیں۔اب فوٹو گیلری کی تصاویر سکائپ گروپ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھی شیئر کی جا سکتی ہیں۔

گروپ میں بات کرتے ہوئے فوٹو یا ویڈیو پر ٹیپ کرنے سے یہ دوسرے گروپ کے ساتھ شیئر ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)


نئی اپ ڈیٹ میں صارفین ٹول بار تک رسائی حاصل کر کے چیٹ کو ڈیلیٹ، مارک ایز ریڈ یا نوٹیفیکیشن کو میوٹ کر سکتے ہیں۔ٹول بار کو اوپن کرنے کے لیے بس رابطے یا چیٹ پر زیادہ دیر تک ٹیپ کیے رکھیں۔رابطوں اور گروپس کی تلاش کے علاوہ چیٹ اور دیگر مواد میں تلاش کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اب آپ ٹیپ کر کے دوستوں اور گروپ کو ایموجیز بھیج سکتے ہیں، فارورڈ کرنے پر یہ دوبارہ پلے نہیں ہوگا لیکن اس پر ٹیپ کرنے سے آپ اس بات کا بھی تعین کر سکتے ہیں کہ دوسرے دوست کو ملتے ہی یہ اینی میٹ ہو یا کچھ دیر بعد اینی میٹ ہو۔

Skype for Android receives update allows you to save video messages and more
تاریخ اشاعت: 2015-11-21

More Technology Articles