The Great Suspender Chrome Extension

The Great Suspender Chrome Extension

گریٹ سسپنڈر کروم ایکسٹینشن

اگر کبھی کمپیوٹر سست ہو اور ٹاسک منیجر کھول کر دیکھا جائے تو سب سے زیادہ پراسس استعمال کرنے والے یعنی ذرائع کھانے والا پروگرام گوگل کروم ہوتا ہے۔ اگر کروم میں زیادہ ٹیبز کھلی ہوئی ہوں تو ہر ٹیب کے لیے ٹاسک بار میں الگ ٹاسک آ رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے گوگل ہر ٹیب کو ایک الگ بروازر میں کھلی ونڈو کے طور پر لیتا ہے،مگر ہماری سہولت کے لیے اسے ایک ہی ونڈو میں مختلف ٹیب کی شکل میں ظاہر کیا جاتا ہے۔


بعض دفعہ ہم کروم میں بہت سی ٹیبز کھول لیتے ہیں۔ تمام ٹیبز کو دیکھتے دیکھتے ہمیں آدھا یا ایک گھنٹہ بھی لگ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں جب ہم ایک ٹیب کو دیکھ رہے ہوتے ہیں، باقی کھلی ہوئی ٹیبز خواہ مخواہ سسٹم پر بوجھ بن رہی ہوتی ہے۔ اسی بوجھ کو کم کرنے کے ایک کروم ایکسٹینشن متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایکسٹینشن تمام غیر ضروری کھلی ہوئی ٹیبز کو فریز کر دیتی ہے۔

جب صارف اس ٹیب پر کلک کرتے ہیں تو تب ہی یہ ٹیب کام کرنا شروع کرتی ہے۔ ایکسٹینشن کی بدولت صارفین یقیناً اپنے کروم کی رفتار میں بہت بہتری پائیں گے۔سیٹنگ میں جا کر اس ایکسٹینشن کو اپنی مرضی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-05-22

More Technology Articles