Update to WhatsApp for Android adds rich preview feature and starred messages

Update To WhatsApp For Android Adds Rich Preview Feature And Starred Messages

وٹس ایپ فار اینڈروئڈ پر میسیجز کو سٹار کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی

مشہور زمانہ میسیجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ فار اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن 2.12.367 میں نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان نئے فیچرز میں سے ایک میسیجز کو سٹار کرنے کا ہے۔صارفین جن پیغامات کو بعد میں پڑھنا چاہے یا جو اُن کےلیے اہم ہوں، اُن پیغامات کو سٹار یا نشان زد کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر بالکل بک مارک کی طرح ہے۔جس پیغام کو سٹار کرنا ہو اس پر کچھ دیر ٹیپ کیے رکھیں اور مینو سے سٹار کا آپشن منتخب کر لیں۔

(جاری ہے)

سٹار کیے ہوئے پیغامات کو چیٹ ٹیب، مینو،سٹارڈ میسیج کے آپشن سے دیکھا جا سکتا ہے۔پہلے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، اب اسے اینڈروئیڈ کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ میں اب صارفین اپنے بھیجے اور وصول کیے ہوئے لنکس کے پریویو بھی دیکھ سکیں گے۔لنک کے پریویو میں ہیڈلائن اور تھمب نیل شامل ہوگا۔صارفین اس فیچر کو ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں۔ایسے صارفین جو اینڈروئیڈ مارش میلو استعمال کر رہے ہیں ، وہ اینڈروئیڈ ڈائریکٹ کی بدولت دوسری ایپلی کیشن پر مواد شیئر کرتے ہوئے چیٹ کو منتخب کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-27

More Technology Articles