Viber now lets you remotely delete messages you have sent by mistake

Viber Now Lets You Remotely Delete Messages You Have Sent By Mistake

وائبر پر غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات تمام فونزسے بھی ڈیلیٹ کیے جا سکتے ہیں

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کوئی میسج کسی اور بھیجنا ہوتا ہے مگرغلطی سے کسی اور نمبر پر چلا جاتا ہے یا بھیجے گئے میسج میں املا کی اتنی غلطیاں رہ جاتی ہیں کہ بات کا مفہوم بدلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ وائبر نے اس کا حل متعارف کرا دیا ہے۔ وائبر کے تازہ ترین ورژن میں صارفین اپنے پیغامات بھیجنے کے بعد بھی وصول کرنے والے شخص کے موبائل سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

چاہے وصول کرنے والے نے میسج دیکھے ہوں یا نہ دیکھے ہوں۔

(جاری ہے)


آج کل کے دور میں جب ہم موبائل پر اپنے معاشی معاملات، جیسے بنک اکاؤنٹس اور پاسورڈ، کی تفصیلات تک شیئر کرتے ہیں، اس طرح کا فیچر دوسری تمام سروسز کو بھی متعارف کرانا چاہیے۔
وائبر کے نئے ورژن میں متعارف کرائے گئے دوسرے فیچرز میں سے ایک یہ ہے کہ آئی او ایس 9 کے صارفین ایپلی کیشن کو کھولے بغیر جواب دے سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ صارفین وائبر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.
آئی او ایس کے صارفین وائبر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Viber now lets you remotely delete messages you have sent by mistake
تاریخ اشاعت: 2015-11-27

More Technology Articles