Screenshots of Google Photos app

Screenshots Of Google Photos App

گوگل فوٹو ایپ کے سکرین شاٹ لیک

گوگل اپنی 28 مئی کوہونے والی آئی/او کانفرنس میں ایک نئی فوٹو شیئرنگ اور سٹوریج ایپلی کیشن بھی متعارف کرا رہا ہے۔اس نئی ایپلی کیشن کے بارے میں اطلاع چند دن پہلے ہی منظر عام پر آئی تھیں(تفصیلات اس صفحے پر)
آج اس ایپلی کیشن کے کی لیک تصاویر سامنے آئیں ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر اس ایپلی کیشن کے بہت فیچرز کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

گوگل کی یہ ایپلی کیشن گوگل پلس سے بالکل الگ ہے۔
اس ایپلی کیشن میں خود کار انداز میں تصاویر کا بیک اپ لیا جا سکتا ہے۔دوسری آپشن تصاویر کو مختلف انداز میں دیکھنے سے متعلق ہے۔ایک فیچر اسسٹنٹ ہے۔ اس کی مدد سے تصاویر سے موویز، سٹوریزاور اینی میشن وغیرہ بنائی جا سکتی ہیں۔اس ایپلی کیشن سے تصاویر کو ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بھی کافی آسان ہے۔

(جاری ہے)

فوٹوشیئرنگ کی سب سے اہم خصوصیت تصاویر کا میٹا ڈیٹا ختم ہو جانا ہے۔ذیل کی گیلری میں اس ایپلی کیشن کے سکرین شاٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-26

More Technology Articles