Yarn allows you to send short movie clips to your Facebook Messenger peeps

Yarn Allows You To Send Short Movie Clips To Your Facebook Messenger Peeps

یارن: فیس بک میسنجر کے لیے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

فیس بک میسنجر تھرڈ پارٹی ایڈونز سے GIF فائلوں کی مدد سے اپنے دل کی بات بھی کی جا سکتی ہے۔گف فائلیں شیئر کرنے کے لیےگفی، گف کی بورڈ اور بٹ موجی جیسی سروسز موجود ہے۔تاہم اب ایک نئی سروس سے فیس بک اینڈروئیڈ میسنجر پر ویڈیو کلپس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
یارن فار میسنجر(Yarn for Messenger) ایسی ایپلی کیشن ہے، جس سے فیس بک میسنجر فاراینڈروئیڈ پر دوستوں کو شارٹ ویڈیو کلپ بھیجے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں ہالی ووڈ کی مشہور اور کلاسیکل فلموں کے ڈائیلاگز کے کلپس موجود ہیں۔یہ کلپس عموماً چند سیکنڈوں کے ہیں مگر موقع کی مناسبت الفاظ کا بہترین نعم البدل ہیں۔
ابھی یہ ایپلی کیشن صرف اینڈروئیڈ کے صارفین کے لیے ہی لانچ کی گئی ہے۔ امید ہے جلد ہی آئی او ایس صارفین بھی اسے استعمال کر سکیں گے۔
اینڈروئیڈ صارفین یارن فار فیس بک میسنجر انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Yarn allows you to send short movie clips to your Facebook Messenger peeps
تاریخ اشاعت: 2015-11-28

More Technology Articles