You can have fingerprint security on any Android smartphone

You Can Have Fingerprint Security On Any Android Smartphone

فنگر پرنٹ ایپ لاک اینڈریوڈ ایپلی کیشن

آئی فون 5 ایس اور اس کے ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر کے بعد بائیومیٹرک لاک کافی مشہور ہوگئے ہیںَ۔ آج کل تمام ٹاپ کلاس سمارٹ فون بنانے والے بائیومیٹرک سیکورٹی کے لیےسمارٹ فون میں فنگرپرنٹ سنسر کا استعمال کر رہے ہیں۔تاہم بے شمار سمارٹ فونز ایسے ہیں جن میں فنگرپرنٹ سنسر نہیں۔ایسے ہی سمارٹ فون رکھنے والے صارفین کے لیے ایک اینڈریوڈ ایپلی کیشن فنگرپرنٹ ایپ لاک بنائی گئی ہے۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین کسی بھی ایپلی کیشن پرفنگر پرنٹ لاک لگا سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن ابھی تک ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔اس ایپلی کیشن میں بنیادی فون سکرین لاک کی سہولت بعد میں شامل کی جائے گی۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

(جاری ہے)


ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد کھولیں اور Finger enrollپر کلک کریں۔

اس کے بعد ایک گائیڈ کی مدد سے آپ کو بتایا جائے گا کہ فنگرپرنٹ کیسے شامل کرنا ہے۔ فنگر پرنٹ شامل کرنے کے لیےپہلے ہاتھ کی انگلی کا انتخاب کریں ۔ کیمرہ اور لائٹ آن ہونے کے بعد انگلی کو سکرین سے 4 سے 6 انچ کے فاصلے پر رکھیں۔ ایپلی کیشن کئی مرتبہ انگلی کو سکین کرے گی۔ انگلی ہلنے پر سکرین پر بنی انگلی کی لائنوں کا رنگ بدلتا رہے گا، لائنوں کا رنگ جیسے ہی سبز ہوا پنی انگلی اسی پوزیشن میں رکھیں۔
کئی تصاویر کے بعد ایپلی کیشن آپ کو بتائے گی کہ دو سکین میچ ہو گے ہیں۔
اسی دوران آپ سے ان لاک کے آپشن کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔ اس میں سے پیٹرن لاک وغیرہ کی بجائے فنگر پرنٹ لاک کا انتخاب کریں۔
واپس جا کر لاک ایپس پر کلک کریں، تجرباتی طور پر ایسی ایپلی کیشن کا انتخاب کر لیں، جسے کم استعمال کرتے ہوں۔ ایپلی کیشن منتخب کر کےفنگرپرنٹ ایپ لاک سے باہر آ جائیں۔ اب جیسے ہی منتخب شدہ ایپلی کیشن کھولیں گے کیمرہ اور ایل ای ڈی آن ہو جائے گی اور آپ کی انگلی کا سکین شروع ہو جائے گا۔ سکین میچ ہونے پر ایپلی کیشن کھل جائے گی۔

You can have fingerprint security on any Android smartphone
تاریخ اشاعت: 2015-10-04

More Technology Articles