Erase data with magnet

Erase Data With Magnet

کمپیوٹر کی دنیا کےسب سے بڑےجھوٹ بے نقاب۔ جھوٹ نمبر8

یقیناً آپ یہ بات جانتے ہوں گے کہ جب کوئی ڈیٹا کمپیوٹر سے حذف یعنی ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو دراصل وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ نہیں ہوتا بلکہ وہ ہارڈڈرائیو پر موجود رہتا ہے اور اسے بعد میں واپس بحال بھی کیا جا سکتا ہے۔
دراصل جب کوئی ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو آپریٹنگ سسٹم اسے ڈیلیٹ نہیں کرتا بلکہ اسے نشان زدہ کردیتا ہے کہ یہ جگہ نیا ڈیٹا لکھنے کے لیے دستیاب ہے۔

اسے آپ اس مثال سے باآسانی سمجھ سکتے ہیں کہ فرض کریں ایک دُھول سے بھرے فرش والا کمرہ ہے اور آپ اس میں سے گزرتے ہوئے باہر چلے جاتے ہیں تو آپ کے پاؤں کے نشان فرش پر رہ جائیں گے اور باآسانی پتا چل جائے گا کہ کوئی یہاں سے گزرا ہے لیکن اگر اسی فرش پر سے سیکڑوں افراد گزر جائیں تو سب کے پاؤں کے نشانات آپس میں گڈمڈ ہو جائیں گے اور انھیں پہچاننا مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بالکل اسی طرح ہارڈڈِسک پر موجود ڈیٹا ہمیشہ کے لیے اسی وقت ختم ہوتا ہے جب اس پر نیا ڈیٹا بار بار لکھا جاتا ہے، اس طرح ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ڈیٹا کو ڈِسک پر سے مکمل ختم کرنا ہے تو اس پر مقناطیس پھیر دیں، اس پر موجود ڈیٹا ضائع ہو جائے گا۔ یہ بات بالکل درست ہو سکتی تھی اگر ہم تاحال فلاپی ڈِسک کے زمانے میں زندہ ہوتے تو۔
لیکن آج کل ایسا نہیں ہے، اب ہم جدید ہارڈ ڈرائیوز کے زمانے میں آچکے ہیں جن کا مقناطیس کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
اس کی بجائے ماہرین ڈیٹا کو مستقل بنیادوں پر حذف کرنے کے لیے دو مشورے دیتے ہیں:
-1 ڈیٹا کو حذف کرنے کے لیے ایسا پروگرام استعمال کریں جو ڈیٹا کئی بار اووررائٹ (overwrite) کرتے ہوئے اسے ریکور کرنے کے قابل نہ چھوڑے۔
-2 اگر آپ مکمل طور پر ہارڈڈرائیو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو اسے توڑنے یا پھینکنے کی بجائے ڈرل مشین سے اس کے مختلف حصوں پر دس بارہ سوراخ کر دیں۔
بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-10-24

More Technology Articles