Make your own pc

Make Your Own Pc

کمپیوٹر کی دنیا کےسب سے بڑےجھوٹ بے نقاب۔ جھوٹ نمبر10

کچھ عرصہ پہلے تک یہ بات درست تھی، اگر آپ مختلف کمپیوٹر پارٹس خرید کر خود کمپیوٹر بناتے تھے تو اچھے خاصے پیسے بچ جاتے تھے لیکن اب معاملہ الگ ہے۔ اگر تو آپ بہت اعلیٰ قسم کی مشین (مثلاً گیمنگ پی سی ) تیار کرنے جا رہے ہیں تو اب بھی یہ بات درست ہو سکتی ہے لیکن عام کمپیوٹر صارفین کے لیے اب یہ طریقہ بالکل بھی کارآمد نہیں۔

(جاری ہے)

بنے بنائے کمپیوٹرز (جنہیں ہمارے یہاں برانڈڈ کمپیوٹر کہا جاتا ہے) انتہائی سستے ہو چکے ہیں اس لیے اگر وہ پارٹس خرید کر خود اسمبل کرنے کی طرف جائیں گے تو وقت اور پیسے دونوں کو ضیاع ہوگا۔


تاہم ہم یہ بالکل نہیں کہہ رہے کہ اپنا کمپیوٹر بنانا بالکل بھی گھاٹے کا سودا ہے، اگر آپ اپنی پسند سے مختلف قسم کا پی سی بنانا چاہتے ہیں جس میں آپ کی پسند کا ہارڈویئر نصب ہو اور خاص طور پر اس حوالے سے آپ کو مکمل معلومات ہے تو آپ جب چاہیں یہ تجربہ کر سکتے ہیں۔
بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-10-25

More Technology Articles