Processor or ram boost speed

Processor Or Ram Boost Speed

کمپیوٹر کی دنیا کےسب سے بڑےجھوٹ بے نقاب۔ جھوٹ نمبر9

سست پڑتے کمپیوٹر کو درست کرنے کے لیے نیم حکیم جو نسخہ تجویز کرتے ہیں وہ پروسیسر کی تبدیلی یا ریم میں اضافے پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ کمپیوٹر میں اضافی ریم لگانے سے وہ کچھ بہتر کام کرتا ہے کیونکہ اسے کام کرنے کے لیے ورچوئل میموری (جو ہارڈڈرائیو میں بنتی ہے ) پر انحصار نہیں کرنا پڑتا۔ اس لیے گر آپ کمپیوٹر میں اضافی ریم لگا دیں تو محسوس ہو گا کہ وہ پہلے سے بہتر کام کر رہا ہے۔

لیکن یہ بہتری چند سافٹ ویئر تک محدود ہوتی ہے جنہیں اپنا کام انجام دینےکے لیے زیادہ ریم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے سافٹ ویئر پر ریم میں اضافے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے جو اس پر منحصر ہی نہیں ہوتے۔ مثلاً حساب کتاب کرنے والے سافٹ ویئر ریم سے زیادہ پروسیسر پر منحصر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


کچھ ایسا ہی معاملہ پروسیسر کورز کا ہے۔ اب ایسے پروسیسر بھی دستیاب ہیں جن میں بیک وقت 16 کورز تک موجود ہوتی ہیں۔

لیکن یاد رکھیں، پروسیسر کورز میں اضافے سے کمپیوٹر کی رفتار یا کارکردگی پر اتنا اثر نہیں پڑتا جتنا کہ لوگ بتاتے ہیں۔ پروسیسر کورز کو ان کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی پر استعما ل کرنے کے لیے سافٹ ویئر بھی خصوصی طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔ تکنیکی زبان میں بات کریں تو سنگل تھریڈ ایپلی کیشن کو اگر ملٹی کور پروسیسر پر چلا یا جائے یا سنگل کور پروسیسر پر، اس کی کارکردگی ایک جیسی ہی رہے گی۔
اس لیے یہ کہنا کہ صرف زیادہ کور کا پروسیسر لگانے یا ریم بڑھانے سے کمپیوٹر کی رفتار بڑھ جاتی ہے، تکنیکی اعتبار سے غلط ہے۔ یہ عین ممکن ہے کہ ایک ایسا کمپیوٹر جس میں جدید Core i5 پروسیسر نصب ہو وہ پرانے Core i7 پروسیسر پر مبنی کمپیوٹر سے زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ہو۔
بشکریہ:ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-10-24

More Technology Articles