Reality of Facebook Comment Codes

Reality Of Facebook Comment Codes

فیس بک کمنٹ کوڈ کی حقیقت

فیس بک پر کافی عرصے سے کچھ مذہبی پوسٹیں ہو تے اور انہیں پھلتے پھولتے دیکھ رہا ہوں۔آج کل جو پوسٹ بہت زیادہ شیئر ہو رہی ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ @[612890285403557:] اس کوڈ کو بغیر سپیس دئیے کمنٹ میں لکھ کر انٹر کردیں۔ آپ دیکھیں گے کہ کمنٹ میں سورۃ الفاتحہ لکھی ہوئی آ جائے گی۔ اس کے بعد ایک بڑا سا سبحان اللہ لکھا ہوا ہوتا ہے۔بعض لوگ اس کوڈ کو جمع کے نشان کے ساتھ لکھتے ہیں کہ کمنٹ میں لکھ کر جمع کا نشان مٹائیں پھر انٹر کر دیں۔

بہت سے لوگ اس پوسٹ کو اندھا دھند بغیر سوچے سمجھے شیئر کرنا شروع دیتے ہیں۔ اگر کوئی کمنٹ میں لکھی سورۃ الفاتحہ پر کلک کر دے تو بھی اس کی سمجھ میں سارا معاملہ آ جائے ۔ اصل میں کسی نے فیس بک ایونٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایونٹ بنایا اور ایونٹ کے نام میں پوری کی پوری سورۃ الفاتحہ لکھ دی۔

(جاری ہے)

فیس بک یوآر ایل میں اس ایونٹ کا کوڈ 612890285403557 ہے۔

اگر آپ بھی چاہے تو کوئی بھی ایونٹ بنا کر یوآر ایل بار سے صرف کوڈ نمبر کاپی کر کے اس موجودہ کوڈ سے تبدیل کر دیں۔ اس کے بعد جیسے ہی آپ نئے کوڈ کو اسی اندا ز میں کمنٹ میں لکھیں گے تو کمنٹ میں آپ کا ایونٹ آجائے گا۔ اس کا کسی معجزے سے کوئی تعلق نہیں، پروگرامنگ سے ہے۔ ہمیں ہر قسم کی پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے ایک دفعہ اس کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-19

More Technology Articles