The internet is controlled by 14 people who hold 7 secret keys

The Internet Is Controlled By 14 People Who Hold 7 Secret Keys

انٹرنیٹ کو 14 افراد 7 خفیہ کیز سےکنٹرول کرتے ہیں

اس وقت سارے انٹرنیٹ کا کنٹرول 14 افراد کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ 14افراد 7 انتہائی خفیہ کیز سے انٹرنیٹ کنٹرول کرتے ہیں۔اس حوالے سےچند دنوں میں روٹنگ سائننگ کی تقریب بھی ہونے والی ہے۔
جمعے کی صبح کو ہونے والے ڈی ڈی او ایس اٹیک  سے اس تنظیم کی ضرورت کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے۔ ہیکر کے اس حملے نے  ڈائن نامی کمپنی کے سرور متاثر کیے۔

ڈائن چند بڑے ڈومین نیم سسٹم فراہم کرنے والوںمیں سے ایک ہے۔ڈومین نیم سسٹم  ویب سائٹ کے ایڈریس جیسے urdupoint.com  (جو یاد کرنے میں آسان ہوتے ہیں) کو اس کمپیوٹر کے آئی پی ایڈریس میں تبدیل کرتا ہےجہاں ویب سائٹ ہوسٹ ہوتی ہے۔
ڈائن صرف ایک ڈی این ایس پرووائیڈر ہے اور ہیکر اس کا مکمل کنٹرول بھی حاصل نہیں کر سکے مگر اس کے باوجود کئی گھنٹوں تک بہت سا انٹرنیٹ بند ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ کا سارا دارومدار ڈی این ایس پر ہوتا ہے۔
ڈی این ایس کی سیکورٹی کے لیے تمام دنیا سے لوگوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔ ان لوگوں کو کرپٹو آفیسر کہا جاتا ہے۔2010 سے آج تک ہر تین ماہ بعد کچھ کرپٹو آفیسر(تمام نہیں)  ایک تقریب میں اکھٹے ہوتےہیں اور ماسٹر لاک کی تصدیق اور اسے اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔
اس تقریب میں جو لوگ شریک ہوتے ہیں وہ ایک تنظیم ،انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائینڈ نیمز اینڈ نمبرز، کا حصہ ہوتے ہیں۔
آئی سی اے این این کی ذمہ داری ویب سائٹس اور کمپیوٹرز کو عددی انٹرنیٹ نمبرز دینا ہوتا ہے۔اگر کوئی شخص آئی سی اے این این کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لے تو ایک طرح سے اسے انٹرنیٹ پر کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔ ایسا شخص کسی بھی شخص کو اصل کی بجائے جعلی ویب سائٹ پر راؤٹ کر سکے گا۔ تصور کریں کہ ایسا شخص بنکوں کےصارفین کو جعلی ویب سائٹس تک راؤٹ کر کے ان کے بنک کی تفصیلات نکلوا سکتا ہے۔

ڈی این ایس کی حفاظت کےلیے آئی سی اے این این نے ایک طریقہ یہ بھی نکالا ہےکہ اس  کا کنٹرول ایک شخص کو دینے کی بجائے اسے کئی لوگوں میں بانٹ دیا جائے۔اس کےلیے آئی سی اے این این نے 7 لوگوں کا انتخاب کر کے انہیں 7 کیز دے دی ہیں جبکہ 7 افراد کے پاس بیک اپ کیز ہوتی ہیں، یعنی کل 14 افراد کے پاس 7 کیز ہوتی ہیں اور کسی بھی ڈی این ایس ایکوئپمنٹ کو  ان لاک کرنے کےلیے 3 افراد کا جمع ہونا ضروری ہوتا ہے۔

کچھ فیزیکل کیز بھی ہوتی ہیں جو سیف ڈیپازٹ باکس کو کھولتی ہیں۔ اس باکسز میں سمارٹ کی کارڈ ہوتے ہیں۔ جو ڈیوائس انٹرنیٹ کی Master Key جنریٹ کرتی ہے اس تک رسائی کے لیے کئی کیز کی ضرورت  ہوتی ہے۔
ماسٹر کی (Master Key) کچھ کمپیوٹر کوڈ پر مشتمل ہوتی ہے جسے جسے root key-signing key. کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ  ایک قسم کا پاس ورڈ ہوتا ہے جس سے آئی سی اے این این کے ماسٹر ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ کی (key) مزید کئی کیز جنریٹ کرتی ہے۔
جو انٹرنیٹ کے دوسرے حصوں کو محفوظ بناتی ہیں۔ انہیں دنیا بھر کے مختلف ادارے مختلف مقامات سے استعمال کرتے ہیں۔
ہر تین ماہ بعد ہونے والی تقریب کے دوران سیکورٹی کےا نتہائی سخت اقدامات ہوتے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت شرکا کو مقفل دروازوں سےKey Codes استعمال کرتے ہوئے اور ہاتھوں کی سکینگ کراتے ہوئے گزرنا پڑتا ہے۔
اس کے بعد شرکا ایک محفوظ ترین کمرے میں پہنچ جاتے ہیں۔اس کمرے میں کرپٹو آفیسر آئی سی اے این این کے دیگر حکام ،مہمانوں اور مبصروں کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔
یہ تقریب انتہائی منظم انداز میں ہوتی ہے، اس کا ہر طرح سے ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور آڈٹ کیاجاتا ہے۔تقریب کی تمام کاروائی تمام شرکا کو پہلے ہی اچھی طرح سمجھا دی جاتی ہے۔تقریب میں شریک لوگوں کا گروپ منظم انداز میں تقریب  میں شریک ہوتا ہے  اور اس کے بعد سب قریبی ریسٹورنٹ میں جا کر  جشن مناتے ہیں۔

اتنی زیادہ حفاظت کےباوجود بھی انٹرنیٹ سب لوگوں کے لیے دستیاب ایک مفت ٹیکنالوجی ہے اور کوئی بھی اس پر حق ملکیت نہیں جتا سکتا ہے۔پہلے کئی دہائیوں تک امریکی حکومت ڈین این ایس  سٹیورڈ کا کردار ادا کرتی تھی مگر پچھلے ماہ سے امریکی حکومت نے اسے باضابطہ اور مکمل طور پر آئی سی اے این این کے حوالے کر دیا ہے۔
اپنے بین الاقوامی کردار اور دنیا بھر کا اعتماد حاصل کرنے کےلیے آئی سی اے این این نے ہر کسی کو اجازت دی ہوئی ہے کہ وہ اس کی تقاریب کو مانیٹر کر سکے۔
آئی سی اے این این تمام تقریبات کو انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کرتی ہے اور کاروائی کی تمام تفصیلات بھی شائع کرتی ہے۔
27  اکتوبر کو آئی سی اے این این کی ایک اور تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تقریب ایک تاریخی تقریب ہوگی ۔ اس میں پہلی بار خود سے   ماسٹر کی کو تبدیل  کیا جائےگا۔تیکنیکی زبان میں یہ Key Pair کو تبدیل کرے گی، جس پر ڈی این ایس سیکورٹی بنائی گئی ہے،جسے  Root Zone Signing Keyکے نام سے جانا جاتا ہے۔
اگر آپ کے پاس یہ key ہے یا آپ روٹ زون کا اپنا ورژن جنریٹ کر سکتےہیں تو  آپ بے تحاشہ ٹریفک ری ڈائریکٹ کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔
ذیل کی ویڈیو میں خاص کر 1:58 پر2010 میں ہونے والی  پہلی تقریب کا احوال دکھایا گیا ہے۔

The internet is controlled by 14 people who hold 7 secret keys
تاریخ اشاعت: 2016-10-22

More Technology Articles