Uses of OTG Cable

Uses Of OTG Cable

یوایس بی’’ آن دی گو‘‘ کیا ہے؟ اور کیبل کے استعمالات کیا ہیں؟

ہمارے قارئین کے لیے او ٹی جی(On The Go) کیبل کوئی نئی چیز نہیں۔ سمارٹ فون رکھنے والے اس کی مدد سے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو اپنے سمارٹ فون سےمنسلک کرتے ہیں۔ مگر اس کے استعمالات صرف یوایس بی فلیش ڈرائیو کو سمارٹ فون سے منسلک کرنے تک محدود نہیں۔ اس سے اور بھی درجنوں کام لیے جا سکتے ہیں۔
اس کیبل کی مدد سے یوایس بی ماؤس اور کی بورڈ کو بھی سمارٹ فون سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یوایس بی کی بورڈ اسی سپیڈ پر ٹائپ کرے گا جس سپیڈ پر آپ اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کےلیے استعمال کرتے ہیں۔سٹوریج ڈیوائس میں یوایس بی فلیش ڈرائیو کے علاوہ آئی ڈی ای ٹو یوایس بی کیبل کی مدد سے ہارڈ ڈسک کو بھی سمارٹ فون سے منسلک کر کے ڈیٹا کا بیک اپ لیا جا سکتا ہے۔

یو ایس بی آن دی گو کو سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز
عام طور درج ذیل ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ درجنوں ڈیوائسز میں اس کیبل کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Sony Xperia Z, ZL, Z Ultra, Z1
Samsung Galaxy S2, S3, S4, Note 1, Note 2, Note 3
LG Optimus G, G2
HTC X, One, One mini, One max
Google Nexus 5
Q Mobiles

تاریخ اشاعت: 2015-01-24

More Technology Articles