Axa looks at cyber attack insurance policy in UK

Axa Looks At Cyber Attack Insurance Policy In UK

زندگی، صحت، چوری، ڈکیتی، لوٹ مار اور طرح طرح کے بیموں کے بعد پیش ہے سائبر حملہ بیمہ

فرانس کی ایک انشورنش کمپنی اشا (Axa) فرانس میں دوسرے ہر طرح کے انشورنش کے ساتھ ساتھ سائبر اٹیک پر بھی انشورنش کر رہی ہے۔ اب کمپنی کا ارادہ ہے کہ سائبراٹیک انشورنش کو برطانیہ میں بھی متعارف کرایا جائے۔اس کی پالیسی لینے کے بعد اگر کوئی ہیکرکسی کی ذاتی تصاویر، ڈیٹا یا دوسرا ذاتی مواد چرا کر انٹر نیٹ یا سوشل میڈیا پر ڈال دیتا ہے تو کمپنی انٹرنیٹ سے اس مواد کو ختم کرائے گی۔

(جاری ہے)


کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو نکولس موریاؤ کے مطابق کمپنی خبروں کو حذف کرانے کی ذمہ دار نہیں، صرف ذاتی مواد کو ہی حذف کرایا جائے گا۔اشا کمپنی نے ہیکروں کی ایک ٹیم ہائر کر کے اپنے سیکورٹی سسٹم کا بھی ٹیسٹ لیا ہے۔ کمپنی اپنی خدمات بنکوں اور سٹاک ایکسچینج کو بھی فراہم کرے گی۔ برطانیہ میں سائبر اٹیک انشورنش شروع کرنے کے حوالے سے کمپنی نے ابھی کوئی باقاعدہ ٹائم فریم نہیں دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-26

More Technology Articles