Ecocapsules are pint sized solar and wind powered micro homes

Ecocapsules Are Pint Sized Solar And Wind Powered Micro Homes

ایکو کیپسول، حیرت انگیز گھر

ایکو کیپسول انڈے کی شکل کے ایسے بیضوی گھر ہیں جو من موجی قسم کے افراد کے لیے بہترین ہیں۔ اسے کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ اس کی چھت پر 600 واٹ کے سولر سیل لگے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی 700 واٹ کی ہوائی ٹربائن بھی ہے۔ان سے حاصل کی گئی توانائی ہائی پاور بیٹریوں میں محفوظ کی جاتی ہے۔بارش کا پانی جمع کرنے کے لیے گھر کے ساتھ کنٹینر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

اس گھر کی لمبائی 14.6 فٹ، چوڑائی 7.4 فٹ اور اونچائی 8.4 فٹ ہے۔ایکو کیپسول کو سلوواکیہ کہ نائس آرکیٹیکٹ نے بنایا ہے۔اس نے بڑی ذہانت کے ساتھ اندرونی جگہ کا ایک ایک انچ استعمال کیا ہے۔ اس گھر میں فولڈنگ بیڈ روم، چھوٹا سا کچن، ڈائنگ ایریا، شاور، ٹوائلٹ اور سٹور بھی ہے۔
ابھی تک ایکو کیپسول کی قیمت کے بارے معلومات سامنے نہیں آئیں ۔

(جاری ہے)

ایکو کیپسول کو اس ماہ کے آخر میں ویانا میں ہونے والےپائینیرز میلے میں پیش کیا جائے گا۔

اس سال کے آخر تک اس کے لیے پری آرڈر لینا شروع کر دیا جائے گا۔ اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں بیرونی ممالک سے بہت سے آرڈر ملنا شروع ہو گئے۔ لوگ سلواکیہ سے نیویارک تک 2400 ڈالر صرف کرایے کی مد میں برداشت کرنے کو تیار ہیں۔ ایکوکیپسول کا وزن 3300 پاؤنڈ ہے۔

ایکو کیپسول

تاریخ اشاعت: 2015-05-23

More Technology Articles