Google can remotely bypass the passcode of at least 74 percent of Android devices if ordered

Google Can Remotely Bypass The Passcode Of At Least 74 Percent Of Android Devices If Ordered

گوگل 74 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز کو ریموٹلی پاس کوڈ کے بغیر کھول سکتا ہے

نیویارک ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کےایک ڈاکیومنٹ کے مطابق گوگل اینڈروئیڈ کے پرانے ورژنز پر چلنےو الی ڈیوائسز کو عدالتی حکم ملنے کے بعد دور سے ہی (ریموٹلی )بغیر پاس کوڈ کے کھول سکتا ہے، جس سے تفتیش کرنے والے آسانی کے ساتھ فون کے مواد کو دیکھ سکتے ہیں۔اس ڈاکیومنٹ کا اصل مقصد تو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی فل ڈسک انکرپشن تک رسائی تھی تاہم اس سے یہ پتا چل گیا کہ گوگل اینڈروئیڈ 5.0 یا اس سے نئے ورژنز کو فل ڈسک انکرپشن کی وجہ سے ریموٹلی ری سیٹ نہیں کیا جا سکتا نہ ہی یہ بہت سی ڈیوائسز میں بائی ڈیفالٹ سوئچ آن ہوتی ہیں تاہم ایسی ڈیوائسز جن میں اینڈروئیڈ کا پرانا ورژ ن ہو، اُن کو آرام سے ریموٹلی ری سیٹ کیا جا سکتا ہے۔


اینڈروئیڈ ڈویلپرز ڈیش بورڈ کے مطابق اس وقت 74.1 فیصد ڈیوائسز ایسی ہیں جن میں اینڈروئیڈ کا پرانا ورژن انسٹال ہے، جسے آرام سے ، کسی بھی وقت ، ریموٹلی ری سیٹ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


آئی او ایس کے ایسے صارفین جن کے فون میں آئی او ایس 8 یا نیا سسٹم انسٹال ہو، اُن کے پاس کوڈ کو ایپل بھی ری سیٹ نہیں کر سکتا۔ آئی او ایس 8 اور نئے سسٹم میں فل ڈسک انکرپشن بھی بائی ڈیفالٹ آن ہوتی ہے۔
ایسے اینڈروئیڈ صارفین جو اپنے فون پر فل ڈسک انکرپشن کو فعال کرنا چاہیں وہ سیٹنگ میں سیکورٹی یا سٹوریج کے سیکشن میں یہ آپشن تلاش کر سکتےہیں۔مختلف موبائلوں میں یہ آپشن مختلف مینو میں ہوتا ہے۔

Google can remotely bypass the passcode of at least 74 percent of Android devices if ordered
تاریخ اشاعت: 2015-11-25

More Technology Articles