Google Leaves Some Android Users Vulnerable to Hacks

Google Leaves Some Android Users Vulnerable To Hacks

گوگل نےاینڈریوڈ صارفین کو ہیکرز کے رحم کرم پر چھوڑ دیا

اینڈریوڈ ورژن 4.4 کے براؤزرمیں ایک بہت بڑا بگ (خرابی) ہے۔اس بگ کی وجہ سے کوئی بھی ایپلی کیشن صارفین کی انٹرنیٹ سرگرمیوں سے آگاہ ہو سکتی ہے۔ اس بگ کو پاکستان کے رافع بلوچ نے دریافت کیا تھا۔تاحال اس بگ کو دور کرنے کے لیے گوگل نے کوئی اقدامات نہیں کیے تھے۔

(جاری ہے)


اب اینڈریوڈ سیکورٹی کے سربراہ ایڈرائن لڈوگ (Adrian Ludwig) نے گوگل پلس پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں کہا ہےکہ گوگل اس خرابی کو دور نہیں کرے گا۔

اس کی جو وجہ بتائی گئی ہے وہ یہ کہ اس بگ کو دور کرنے کےلیے50 لاکھ لائنوں پرلکھے کوڈ کےبیشتر حصے کو دوبارہ لکھنا پڑے گا جوفی الحال ممکن نہیں۔ایڈرائن صاحب نے بھی اینڈریوڈ 4.4 کے صارفین کو وہی مشورے دئیے ہیں جو ہم سمیت انٹرنیٹ کی ساری ویب سائٹ دیتی ہیں، یعنی صارفین کو چاہیے کہ وہ براؤزر تبدیل کر کے کروم یا فائرفاکس استعمال کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-26

More Technology Articles