Google Says Drones, Balloons Could Use New Spectrum for Internet Access

Google Says Drones, Balloons Could Use New Spectrum For Internet Access

گوگل ڈرونز اور بڑے غباروں کی مدد سے انٹرنیٹ سروس مہیا کرے گا

امریکی وفاقی ادارہ نئی ریڈیو فریکوئنسی کھولنے پر غور کر رہا ہے، جبکہ گوگل پہلے سے ہی اس چکر میں ہے کہ اس نئی فریکوئنسی پر آسمان سے ڈرونز اور بڑے غباروں (Balloons) سے انٹر نیٹ سروس مہیا کی جائے۔
فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن کے نام اپنے ایک خط میں گوگل نے کہا کہ اس نئے بینڈ سے انتہائی بلندی پر موجود غباروں یا ڈرونز کی مدد سے براڈ بینڈ انٹرنیٹ مہیا کرنا کافی فائدہ مند ہو گا۔

(جاری ہے)


خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گوگل اس انتہائی فریکوئنسی سپیکٹرم کا استعمال پروجیکٹ لون(Project Loon) کے لیے کرے گا۔پروجیکٹ لون میں گوگل زمین کی بلندی پر غباروں(Balloons) کا نیٹ ورک بنائے گا۔ یہ غبارے ایک دوسرے سے مربوط ہونگے اور زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کریں گے(تفصیلات اس صفحے پر
اس کے علاوہ گوگل نے پچھلے اپریل میں ٹائیٹن ایروسپیس(Titan Aerospace) کو بھی خرید لیا جو شمشی توانائی سے چلنے والے ڈرونز پر کام کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-26

More Technology Articles