Google to change privacy policy after investigation by UK data watchdog

Google To Change Privacy Policy After Investigation By UK Data Watchdog

گوگل اپنی پرائیویسی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرے گا

برطانوی حکام نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی پرائیویسی (پوشیدگی)پالیسی کے مبہم اور گول مول ہونے کی وجہ سے ان کی اچھی طرح وضاحت کرے۔گوگل اپنی پرائیویسی پالیسی میں ترمیم کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔اب گوگل واضح انداز میں صارفین کو بتائے گا کہ وہ ان کے ڈیٹا کو کس طرح سنبھالے گا ۔
برطانیہ کے انفارمیشن کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ گوگل رسمی طور لیا جانے والا بیان حلفی اس سال جون تک تبدیل کرے گاجبکہ دو سال میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)


گوگل نے مارچ 2012 میں 70 کے قریب پرائیویسی پالیسیوں کو یکجا کر کے ایک بڑی پالیسی متعارف کرائی تھی جس کے تحت گوگل اپنی تمام سروسز جیسے یوٹیوب، جی میل اور گوگل پلس کا ڈیٹا ایک جگہ رکھتا ہے ۔
پرائیویسی پالیسی کے مبہم ہونے کی وجہ سے سپین گوگل پر 9 لاکھ یورو(1.2 ملین ڈالر) اور فرانس ایک لاکھ پچاس ہزار یورو کا جرمانہ بھی عائد کر چکا ہے۔ گوگل جیسی بڑی کمپنی ،جس کی سال 2013 کی آمدن 55.52 ارب ڈالر تھی، کے لیے یہ جرمانہ کوئی بڑی سزا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-01

More Technology Articles