IOS TIME AND DATE BUG COULD PERMANENTLY BRICK YOUR IPHONE IPAD OR IPOD TOUCH

IOS TIME AND DATE BUG COULD PERMANENTLY BRICK YOUR IPHONE IPAD OR IPOD TOUCH

آئی فون کی تاریخ کو تبدیل کرنے سے بھی فون ناقابل استعمال ہوسکتا ہے

سافٹ وئیر میں خرابی پیدا ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے بنائے ہوئے سافٹ وئیززیا ڈیوائسز میں بنیادی نوعیت کی خرابیاں نکل آتی ہیں۔ کچھ دن پہلے ایپل کے حوالےسے ایرر 53 کا خاصا چرچا رہا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب معلوم ہوا ہے کہ آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ کی تاریخ تبدیل کرکے اسے ناقابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔


انٹرنیٹ پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 64بٹ پروسیسر رکھنے والی اور آئی او ایس 8 یا جدید پر چلنے والی ڈیوائس،یعنی آئی فون 5 ایس یا جدید ڈیوائس کی تاریخ کو اگر 1جنوری 1970 سے تبدیل کر دیا جائے اور پھر فون کو ری بوٹ کر دیا جائے تو ڈیوائس کی سکرین اور اینٹ میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ 64 بٹ پروسیسرز میں اے 7، اے 8، اے 8 ایکس، اے 9 اور اے 9ایکس شامل ہیں۔

(جاری ہے)


کچھ صارفین کا کا کہنا ہے کہ اس طرح تجربہ کرنے پر اُن کے فون کو ٹھیک ہونے میں 5 گھنٹے لگے، جس کے بعد انہوں نے تاریخ کو موجودہ تاریخ پر تبدیل کر دیا، کچھ کےمطابق اُن کے فون 2 جنوری 1970 کو ٹھیک ہوئے، یعنی خرابی کے ایک دن بعد، جب کہ کچھ صارفین بعد میں بھی فون کے بار بار ری بوٹ ہونے کی شکایت کرتے رہے۔چند صارفین کا کہنا ہےکہ انہیں اپنا فون ٹھیک کرانے ایپل سٹور پر جانا پڑا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-13

More Technology Articles