LG G3 billboard in Saudi Arabia

LG G3 Billboard In Saudi Arabia

ایل جی نے سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اشتہاری بورڈ نصب کر دیا!

ایل جی نے اپنے مارکیٹنگ لیول کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے سعودیہ میں سب سے بڑے بل بورڈ بنا کر گینیس ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔
یہ اشتہاری مہم ایل جی جی 3 کے لیے شروع کی گی ہے اور یہ سب سے بڑا بل بورڈ ریاض میں بنایا گیا ہے۔یہ 240 میٹر چوڑا اور 12 میٹر اونچا ہے اور یہ کل 3,000 مربع میٹر کی جگہ گھیرے ہوئے ہے۔غیر مصدقہ معلومات سے پتہ چلا ہے کہ ایل جی نے اس کو بنانے میں 1,800ٹن سٹیل استعمال کیا ہے۔

ایل جی جی 3 بل بورڈ

کمنپی کا دعوی ہے کہ ہر سال 20 ملین لوگ اس کو کنگ خالد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے سفر کرتے کے دوران دیکھیں گے جہاں یہ نصب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایل جی کے تخمینے کے مطابق اس سے کمپنی کی سالانہ آمدنی میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-22

More Technology Articles