Luna smart mattress cover monitors your sleep and adjusts your Nest thermostat

Luna Smart Mattress Cover Monitors Your Sleep And Adjusts Your Nest Thermostat

پیش ہے لیونا۔ سمارٹ میٹرس کور جو بستر کا درجہ حرارت بھی کنٹرول کر سکتا ہے

اگر آپ کو کئی میٹرس تبدیل کرنے کے بعد بھی پرسکون کی نیند نہیں آئی تو ایک دفعہ لیونا سمارٹ میٹرس کور(Luna smart mattress cover) کا استعمال کر کے دیکھیں۔بہت سی خصوصیات کا حامل یہ سمارٹ میٹرس کور پہلے آرڈر دے کر صرف 179 ڈالر حاصل کیا جا سکے گا ۔

خصوصیات
لیونا بستر کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔

بیک وقت بستر کے دونوں جانب الگ الگ درجہ حرارت سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس میں موجود وائی فائی کی مدد سے یہ دوسری سمارٹ ڈیوائسز جیسے بلب، اے سی وغیرہ سے مربوط ہو سکتا ہے۔
اس میں لگے سنسر زسے نیند کا وقت ، سانسوں کی رفتار، دل کی دھڑکن، درجہ حرارت اور روشنی سے متعلق معلومات جمع کی جاتی ہے۔ مائیکروفون سونے والے کے خراٹوں کو نوٹ کرتا ہے۔


یہ سمارٹ میٹرس سونے والے کا ڈیٹا ایک ایپلی کیشن میں جمع کرتا رہتا ہے جسے بعد میں سونے والے کی نیند کو پرسکون بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔مثال کے طور پر ایک دن میں ہی اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کتنے بجے سوتے ہیں، دوسرے دن اسی وقت یہ بستر کا درجہ حرارت آپ کی پسند کےمطابق کر دیتا ہے۔
اس کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اسے میلا ہونے پر دھویا بھی جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-28

More Technology Articles