Mercedes Benz driverless truck

Mercedes Benz Driverless Truck

مرسیڈیز بینز کا بغیر ڈرائیور ٹرک

مرسیڈیز بینز ایک ایسا ٹرک متعارف کر اچکی ہے جو بغیر ڈرائیور کے بھی چلتا ہے۔ اس ٹرک کو جہاز کی طرح آٹو پائلٹ یعنی خود کار ڈرائیونگ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔اس کے ڈائیملر ایکٹروس ماڈل کو بغیر ڈرائیور کے   50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔ڈائیملر اصل میں مرسیڈیز بینز سے الحاق شدہ ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹرک میں لگے بے شمار سنسر اور ریڈار سسٹم اس ٹرک کو سیمی آٹو میٹک انداز میں چلنے میں مدد دیتے ہیں۔رستے میں اگر موسم خراب ہو یا ریڈار فیل ہوجائے تو ٹرک کے ڈرائیو کا ایک اشارہ مل جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ ٹرک کا کنٹرول اب ڈرائیور اپنے ہاتھ میں لے ۔اگر ڈرائیور کنٹرول اپنے ہاتھ میں نہ لے تو ٹرک  چلنا بند کر دیتا ہے اور رک جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-13

More Technology Articles