Microsoft new 3D audio tech helps the visually impaired get around cities independently

Microsoft New 3D Audio Tech Helps The Visually Impaired Get Around Cities Independently

نابینا افراد کے لیے مائیکروسافٹ کی نئی 3ڈی آڈیو ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ 2 سالوں سے سٹیز ان لاکڈ(Cities Unlocked) پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت نابینا افراد ایڈوانس جی پی ایس اور سمارٹ فون ٹیکنالوجی سے خود ہی کہیں بھی آ جا سکیں گے۔
مائیکروسافٹ کی یہ ٹیکنالوجی نہ صرف نابینا افراد کو اپنی منزل پر پہنچنے میں مدد کرے گی بلکہ، ارد گرد موجود مشہور مقامات کی مدد سے، انہیں اس بات سے بھی آگاہ کرے گی کہ اس وقت وہ کہاں پر موجود ہیں۔


کمپنی ایک ہیڈ فون کے ٹرائل بھی لے رہی ہے، جسے سماعت کے آلات بنانے والی کمپنی جی این سٹور نورڈ نے بنایا ہے۔اس میں accelerometer ، gyrometer ، قطب نما اور ہیڈ فون کے مختلف حصوں میں سپیکرز ہیں۔ہیڈفون کے مختلف سپیکروں سے آنے والی آواز بتائے گی کہ نابینا افراد کو کس سمت میں جانا ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ فون کے ساتھ بلوٹوتھ ریموٹ پر orientate’ بٹن دبانے سے نابینا افراد کو معلوم ہو جائے گا کہ اس وقت وہ کہاں موجود ہیں۔

نابینا افراد جیسے ہی یہ بٹن دبائیں گے، اس سمت کے سپیکر سے وہاں موجود مشہور جگہ اور اس کا فاصلہ سنائی دے گا۔مقام کا تعین کرنے کے لیے مائیکروسافٹ کی ساؤنڈ سکیپ ایپلی کیشن جی پی ایس کو استعمال کرے گی۔بلڈنگ کے اندر مقام کا تعین کرنے کے لیے بلوٹوتھ سے کام لیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-28

More Technology Articles