Nokia Snake is not the worl first mobile game

Nokia Snake Is Not The Worl First Mobile Game

نوکیا کی Snake دنیا کی پہلی موبائل فون گیم نہیں

دنیا بھر میں تفریح کا یک اہم ذریعہ موبائل فون گیمز ہیں۔ موبائل فون گیم نے 5 یا 6 سال پہلے ہی باقاعدہ صنعت کی شکل اختیار کی ہے۔ اس سے پہلے صورتحال ایسی نہیں تھی۔نوکیا موبائلز میں موجود سانپ (Snake) گیم کو دنیا کی پہلی موبائل فون گیم سمجھا جاتا ہے۔ تاہم یہ سچ نہیں۔نوکیا کی اس گیم سے چند سال پہلے ہی ایسے موبائل مارکیٹ میں موجود تھے، جن میں گیم بھی انسٹال تھی۔

نوکیا کے سانپ والی گیم کے موبائل 1997 میں منظر عام پر آئے۔اس گیم کے مشہور ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ مارکیٹ میں دستیاب ہر نوکیا فون میں موجود تھی۔نوکیا کی سانپ والی گیم سے چند سال پہلے ہی ٹیٹرس(Tetris) گیم کا ایک کسٹومائز ورژن ایک موبائل میں شامل کیا جا چکا تھا۔ Hagenuk MT-2000 نام کا یہ موبائل 1994 میں لانچ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موبائل کو ڈنمارک کی ایک کمپنی نے بنایا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلا فون تھا جو سافٹ کیز کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔یہ وہ پہلا فون بھی تھا جو اینٹینا کے ساتھ متعارف کرایا گیا۔ Hagenuk MT-2000سے پہلے ایک موبائل فون اور بھی تھا جس میں پہلے سے موبائل فون گیم شامل تھی۔ اس سے پہلے آئی بی ایم اور بیل ساؤتھ نے مشترکہ طور پر سائمن پرسنل کمیونیکیٹر کے نام سے ایک فون متعارف کرایا۔1993 کے آخر میں متعارف کرایا گیا یہ فون 1994 میں مارکیٹ میں آیا۔ اس فون میں جہاں آئی بی ایم نے فیکس شامل کی تھی وہیں اس میں سکریبل نام کی گیم بھی تھی۔اس گیم میں تصویر مکمل کرنے کے لیے چوکور خانوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا پڑتا تھا۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوکیا کی سانپ والی گیم موبائل فونز کی پہلی نہیں بلکہ تیسری گیم تھی۔

Nokia Snake is not the worl first mobile game
تاریخ اشاعت: 2016-09-27

More Technology Articles