Select Android apps now can be run on Chrome OS

Select Android Apps Now Can Be Run On Chrome OS

اینڈرائیڈ کی ایپس اب کروم آپریٹنگ سسٹم پر بھی کام کریں گی

اس سال جون میں گوگل نے کروم آپریٹنگ سسٹم کے لیے کچھ اپڈیٹس کا اعلان کیا تھا جس میں کچھ اینڈرائیڈ ایپلیکیشنز کا ’’کروم بک ‘‘پر کام کرنا بھی شامل تھا۔
’’کروم بک‘‘ لیپ ٹاپس کے سستے متبادل کے طور پر جانی جاتی ہے۔جو کہ سیکنڈز میں سٹارٹ ہو جاتی ہے۔اور ایک دفعہ سٹارٹ ہو جانے پر بڑی تیزی کے ساتھ کام کرتی ہے۔
گوگل نے پہلے اینڈرائیڈ ایپس کے گروپ کا اعلان کر دیا ہے جو کہ کروم بک پر کام کریں گئی۔

اور جس پروجیکٹ کے ذریعے یہ ممکن ہوا ہے اس کو ’ App Runtime for Chrome‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ابھی تک ’’بیٹا‘‘ پر کام کرے گا لیکن بہت سے دوسرے ’ بیٹاز‘ کی طرح گوگل کے زیرِ اثر رہے گا۔
پہلی چار ایپ جو کہ اب تک کروم آپریٹنگ سسٹم سے ہم آہنگ ہیں ان میں Duolingo, Evernote, Slight Words اور Vine شامل ہیں۔

(جاری ہے)

Evernote اور Vine کافی مشہور ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں۔

Duolingo زبان سیکھنے کے متعلق ایپ ہے اور Slight Words بچوں کی گیم ہے جو پڑھنے اور الفاظوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
گوگل اس سلسلے میں مزید کام کر رہا ہے اور جلد ہی مزید ایپس بھی ’’کروم او ایس‘‘ پر دیکھنے کو ملیں گی۔ اس کے علاوہ گوگل نے اپنے یوزرز سے بھی ان کی پسند کے متعلق پوچھا ہے کہ وہ کون سی ایپس کو کروم پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-15

More Technology Articles