Selfie Stick, The perfect way to take selfie pictures

Selfie Stick, The Perfect Way To Take Selfie Pictures

سیلفی سٹک۔۔۔ اپنی تصاویر کھینچنے کا منفرد طریقہ!!!

پچھلے کچھ عرصے سے سیلفی سٹک ہر دل عزیز بن گی ہے۔ یہ ایک ایسی چھڑی ہے جس کا ایک سرا آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے جبکہ دوسرے سرے پر آپ اپنا سمارٹ فون سیٹ کرکے ، اپنے سمارٹ فون کے سامنے کے کیمرے کے ساتھ تصویر کشی کر سکتے ہیں۔یہ چھڑی سامنے کے کیمرے سے گروپ تصویر کشی کے لیے بہترین ہے۔
ایک کمپنی نے برطانیہ میں اپنی خود کی سیلفی سٹک کے دو ورزن متعارف کروائے ہیں۔

ان کو ’ سیلفی پوڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔جو کہ ان کی کمپنی کا بھی نام ہے۔ان کا سب سے بنیادی ماڈل قابلِ توسیع پول کے ساتھ سامنے آیا ہے جو کہ آپ کے سمارٹ فون کے کیمرے میں موجود ٹائمر کی مدد سے تصویر کشی کرتا ہے۔ یہ بنیادی ماڈل 12.56 ڈالر کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرا ورزن بلیو ٹوتھ شٹر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ ہینڈل پر نسب ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی قیمت 23.56 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔مجموعی طور پر یہ سٹک پانچ مختلف ماڈلز میں پیش کی گی ہے۔

سیلفی سٹک

پاکستان میں بھی اس سیلفی سٹک کے متعدد ماڈلز دستیاب ہیں، اور صارفین کی ایک بڑی تعداد اس نئے اورمنفرد طریقے سے اپنی تصاویر بنا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-15

More Technology Articles