Take a virtual tour of an Amazon warehouse

Take A Virtual Tour Of An Amazon Warehouse

ایمزون کے گوداموں میں ہزاروں انسان، روبوٹس اور سافٹ وئیر اشیاء کی ترسیل کا کام کرتے ہیں

ایمزون کے تمام  گوداموں میں 3000 انسان، مشینیں اور ایک پیچیدہ لاجسٹک سافٹ وئیر  اشیاء کی ترسیل کا کام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اشیاء صارفین تک دو دن  اور بعض دفعہ اس سے بھی کم وقت میں پہنچتی ہیں۔
سی  نیٹ نے   ایمزون کے ایک گودام کا دورہ کیا اور اس کی 360 ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے۔ ایمزون میں اشیاء کی ترسیل کا عمل کیوا(Kiva) نامی  روبوٹ شروع کرتے ہیں۔

یہ روبوٹ شیلف کو ملازمین کے پاس لاتے ہیں۔ شیلف کی سکرین ملازمین کو بتاتی ہے کہ اس سے کیا نکالنا ہے۔ ملازمین شیلف سے اشیاء نکال کر پیلی رنگ کی ٹوکری میں ڈالتے ہیں۔  جس کے بعد یہ ٹوکری   خودکار نظام کے تحت دوسرے  ملازمین کے پاس پہنچتی ہے۔ کئی ملازمین سے ہوتی ہوئی یہ آخر میں پھر روبوٹ کے پاس پہنچتی ہے جو  ایڈریس کو سکین کر کے ایڈریس کی درستی کو چیک کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اشیاء بھیجنے کےلیے تیار ہوتی ہیں۔دیکھنے میں یہ تمام طریقہ کار بہت پیچیدہ لگتا ہے مگر ایمزون نے اسے اپنے لیے کافی آسان بنا لیا ہے۔

ایمزون کے گودام کو 360 ویڈیو ٹور

 

ایمزون کے گودام میں کام کرنے والے روبوٹس

تاریخ اشاعت: 2016-11-30

More Technology Articles