UC browser statistics report

UC Browser Statistics Report

پاکستان میں انٹرنیٹ کی دنیا پرمرد حاوی۔ یوسی ویب رپورٹ

دنیا کے مقبول موبائل انٹرنیٹ برائوزر UC Browser کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس نے پاکستان کا ایک تہائی مارکیٹ شیئر حاصل کر لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر تین موبائل انٹرنیٹ صارفین میں سے دو صارف روزانہ تین گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جو اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی ،سوشل میڈیا ،اورپڑھنے پر صرف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


دنیا کی چھٹی بڑی آبادی کے ساتھ پاکستان انٹرنیٹ کی دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور سستے موبائل فونز کی بدولت انٹرنیٹ کے صارفین میں اضافہ ہواہے جن میں قریباََ 92 فیصد صارفین مرد ہیں اور 49 فیصد کی عمر 25سال سے کم ہے۔یو سی برائوزر کی اس رپورٹ میں قریباََ 5500 صارفین کا موازنہ کیا گیا ۔



UC browser statistics report
تاریخ اشاعت: 2015-11-25

More Technology Articles