What will Android 6.0 M be called

What Will Android 6.0 M Be Called

اینڈریوڈ 6.0 ایم کا نام کیا ہو گا؟

اینڈریوڈ کے پہلے دو ورژن تو الفا اور بیٹا تھے۔ اس کے بعد اینڈریوڈ نے مٹھائی کی دوکان ہی کھول لی۔ کپ کیک، ڈؤنٹ اکلیئر، فرویو، جنجربریڈ، ہنی کومب، آئس کریم سینڈوچ، جیلی بین، کٹ کیٹ اور اب لولی پاپ، یہ سب اینڈریوڈ کے وہ ورژنز ہیں جن کے نام مٹھائیوں پر رکھے گئے ہیں۔ یہ تمام نام حرف تہجی کے لحاظ سے ہیں۔2015 کے آخر یا 2016 میں اینڈریوڈ نے اپنا جو ورژن متعارف کرانا ہے اس کا نام ایم سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اب ایم کی بنیاد پر اندازہ لگاتے رہیں کہ وہ نام کیا ہوگا؟ بس مٹھائی کی دوکان میں موجود ایم کے نام کی تمام مٹھائیاں بول دیں، ان میں سے ایک ہی ہوگا۔
ایک موبائل فون ویب سائٹ نے ایک سروے کیا جس میں صارفین سے اینڈریوڈ 6.0 ایم کے نام کا اندازہ لگانے کو کہا گیا۔ اس سروے کے نتائج کچھ یوں تھے

• مارش میلو(Marshmellow):28.37 فیصد
• مفن (Muffin):25.25 فیصد
• ملک شیک:8.63 فیصد
• ملکی وے:8.21
• ایم اینڈ ایم:8.12 فیصد
• میکرون: 4.59 فیصد
• میرنگ(Meringue):4.04 فیصد
• موچا جاوا کیک:1.59 فیصد
• ماؤسی(Mousse):1.18 فیصد
• مولاسس(Molasses):0.17 فیصد
• کچھ اور:5.51 فیصد

آپ بھی چاہیں تو تبصرے میں ہمیں اپنے اندازے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-05

More Technology Articles