Acer just added three new Android phones Liquid Z630 Z630S and a Windows 10 one to its portfolio

Acer Just Added Three New Android Phones Liquid Z630  Z630S And A Windows 10 One To Its Portfolio

ایسر نے تین اینڈریوڈ اور ایک ونڈوز 10 فون متعارف کرا دئیے

ایسر نے اپنی اینڈریوڈ لائن اپ کو تین اینڈریوڈ فون متعارف کرا کر مزید بڑھا دیا ہے۔اصل میں تو یہ 6 فون ہیں، ہر ایک میں کچھ تبدیلی کر کے دوسرا ورژن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔یہ تمام کم رینج سے درمیانی رینج کے سمارٹ فون ہیں۔
لیکوئیڈ زیڈ 630(Liquid Z630) اور زیڈ 630 ایس (Z630S) اینڈریوڈ لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم کےحامل سمارٹ فونز ہیں۔ان سمارٹ فونز کا ڈسپلے 5.5انچ 720p آئی پی ایس اور چپ سیٹ میڈیا ٹیک MT6735 ہے۔

ایس او سی1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور کورٹیکس اے 53 جبکہ جی پی یو Mali-T720ہے۔ سمارٹ فونز میں 1 جی بی اور 2 جی بی ریم لگی ہے۔دونوں پاور فل ڈیوائس ایل ٹی ای کی سپورٹ بھی رکھتی ہیں۔بقیہ ہارڈ وئیر میں 8 جی بی اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج، 8 میگا پکسل کے دو کیمرے اور 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایس ورژن میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹؤریج شامل ہے۔


لیکوئیڈ زیڈ 530(Liquid Z530) سائز میں ذرا چھوٹا ہے۔ اس میں 5 انچ 720p آئی پی ایس ڈسپلے ہے۔چپ سیٹ اس میں بھی میڈیا ٹیک MT6735اور ریم 1 جی بی اور 2 جی بیہے۔اسکا مطلب ہے کہ زیڈ 630 کی طرح اس میں بھی ایل ٹی ای سپورٹ ہوگی۔ زیڈ 630 کی طرح زیڈ 530 کا ایس ماڈل بھی 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیاہے۔
تیسر اینڈریوڈ سمارٹ فون لیکوئیڈ زیڈ 330 (Liquid Z330) ہے۔
زیڈ 630 اور زیڈ 530 کی طرح اس میں بھی اینڈریوڈ لولی پاپ انسٹال ہے۔اس کا ڈیزائن زیڈ 530 کے جیسا ہے۔اس کے گول سپیکر اس کی بیک میں لگے ہیں۔سکرین سائز میں یہ دوسر ے زیڈ سمارٹ فونز سے چھوٹا ہے۔ اس میں 4.5انچ آئی پی ایس ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 854 x 480 پکسل ہے۔زیڈ 330 میں 1 جی بی کی ریم ہے۔ اس کے دوسرے ورژن کو ایس کی بجائے زیڈ 320 کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں میں کوئی فرق نہیں سوائے چپ سیٹ کے۔ زیڈ 320 میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 210 MSM8909ایس او سی کی بجائے MSM8209چپ سیٹ ہے۔اس کے علاوہ ایک فرق کیمرہ کا بھی ہے۔ زیڈ 330 میں 5 میگا پکسل کے 2 کیمرے ہیں جبکہ زیڈ 320 میں فرنٹ پر 2 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
اس کے بعد جو فون متعارف کرائے گئے ہیں وہ M330اورM320 ہیں۔ دونوں کا ہارڈ وئیر زیڈ ماڈلز سے ملتا جلتا تھا مگر ایک فرق آپریٹنگ سسٹم کا ہے۔ اس میں مائیکروسافٹ ونڈوز 10 انسٹال ہے۔یہ سمارٹ فون اس سال کے آخر تک موبائل فونز کےلیے ونڈوز 10 جاری ہونے کے بعد ہی لانچ کیا جائے گا۔
کچھ دن پہلے ایسر نے امریکا میں بھی دو سمارٹ فون لیکوئیڈ زیڈ اور زیڈ 410 متعارف کرائے تھا(تفصیلات اس صفحے پر)

Acer just added three new Android phones Liquid Z630  Z630S and a Windows 10 one to its portfolio
تاریخ اشاعت: 2015-09-04

More Technology Articles