Acer makes its new all in one portable by adding a battery

Acer Makes Its New All In One Portable By Adding A Battery

ایسر نے نیا آل ہی ون پورٹیبل متعارف کرا دیا

ایسر نے اپنے 17.3انچ کے Aspire Z3-700آل ان ون کو بیٹری کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے۔ایسپائر زیڈ3-700(Z3-700) اب تک کا سب سے ہلگا آل ان ون ہے۔اس کا وزن 2 کلوگرا م ہے۔زیڈ 3-700 کی 10 پوائنٹس کی ملٹی ٹچ سکرین کی ریزولوشن 1080p ہے۔اس پورٹیبل ڈیوائس میں 5 گھنٹے کی بیٹری بھی شامل کی گئی ہے۔ڈویوائس میں انٹل کا چھٹی نسل کا پروسیسر سکائی لیک یا سیلرون سی پی یو ہے ۔

(جاری ہے)

8 جی بی ریم کی حامل یہ ڈیوائس 680 ڈالر میں اس سال کے آخر تک یورپ میں منظر عام پر آئے گی۔
زیڈ3-700 کے علاوہ ایسر نے کنورٹیبل نوٹ بک Aspire R14 بھی متعارف کرائی ہے ۔اس ڈیوائس کا وزن 1.9کلوگرام ہے۔اس میں بھی سکائی لیک سی پی یو ہے۔ ایس ایس ڈی یا ایچ ڈی ڈی کے ساتھ 8 جی بی کی ریم ہے۔ ایسر نے 14 انچ کی اس ڈیوائس کی سکرین ریزولوشن نہیں بتائی۔اس ڈیوائس کا ایک ماڈل اس ماہ کے آخر میں امریکا میں 699 ڈالر میں متعارف کرایا جائے گا۔

Acer makes its new all in one portable by adding a battery
تاریخ اشاعت: 2015-10-13

More Technology Articles