Acer tipped to announce four new Windows Phone devices

Acer Tipped To Announce Four New Windows Phone Devices

ایسر چار نئے ونڈو فون متعارف کرائے گا

جرمنی کی ویب سائٹ WinFutureکےایڈیٹر رونالڈ کوانڈٹ کے بقول ایسر ستمبر میں برلن میں ہونے والی آئی ایف اے کانفرنس میں چار نئے ونڈوز فون کا اعلان کرے گا۔
ان متوقع ڈیوائسسز کے ہارڈ وئیر کے حوالے سے ابھی کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آئی تاہم ان چاروں میں مائیکروسافٹ ونڈوز10 فار موبائل آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوگا۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ نے پی سی کے لیے تو ونڈوز 10 متعارف کرا دی (تفصیلات اس صفحے پر)تاہم مائیکروسافٹ ونڈوز 10 فار موبائل کے بارے میں مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹو، انتھونی ڈوہرٹی، نے ، جو ونڈوز اینڈ سرفس بزنس گروپ سے متعلق ہیں، انکشاف کیا تھا کہ ونڈوز 10 فار موبائل اس سال نومبر میں لانچ کیا جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-31

More Technology Articles