Android powered flip phone Philips V800 passes through TENAA

Android Powered Flip Phone Philips V800 Passes Through TENAA

فلپس وی800 ، فلپس کا نیا اینڈروئیڈ فلپ فون ہوگا

فلپ فونز میں ایک نیا اضافہ ہونے والا ہے۔ فلپس وی 800(Philips V800 ) کو ابھی باقاعدہ طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔ TENAA (چینی وائرلیس ریگولیٹر) کے ریکارڈ کے مطابق فلپس وی 800 اینڈروئیڈ 5.1 آپریٹنگ سسٹم کا حامل انٹری لیول فون ہے۔اس میں 3.7 انچ کی ایک جیسی دو سکرینیں ہیں۔ فون میں 720p ریزولوشن کی ایک سکرین اندر اور ایک باہر کی طرف ہے۔فون کا رئیر کیمرہ، جو باہر کی طرف ہے، 13 میگا پکسل(1080p) کا ہے جبکہ اندر موجود سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)


فلپس وی800 کی موٹائی 19.1 ملی میٹر اور وزن 206 گرام ہے۔ فلپ فون کی موٹائی کی وجہ سے ہی لوگ پتلے اور سمارٹ فونز کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
اس ڈیوائس کا پروسیسر کواڈ کور 1.5 گیگا ہرٹز کاہے۔ فون کی ریم 2 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی کی ہے۔ اضافی سٹوریج کےلیے مائیکروایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔فون کے چینی اور گلوبل ورژن میں ایل ٹی ای کنکٹیویٹی آپشن بھی ہے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فلپس اس فون کو کب تک لانچ کرے گا۔ تاہم ٹینا سرٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد فون جلد ہی لانچ کر دیا جائے گا۔

Android powered flip phone Philips V800 passes through TENAA
تاریخ اشاعت: 2016-02-10

More Technology Articles