ASUS to unveil stylish ZenPad at Computex next week

ASUS To Unveil Stylish ZenPad At Computex Next Week

اسوس زین پیڈ سیریز متعارف کرانے والا ہے

اگلے ہفتے تائیوان میں کمپیوٹکس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ اس تقریب میں ہمیں بہت سی نئی اسوس ڈیوائسسز کے بارے میں پتہ چلے گا۔ ان ہی ڈیوائسسز میں ایک ٹیبلٹ کی سیریز بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس سیریز کا نام زین پیڈ(ZenPad) ہے۔ٹیبلٹ میں دو سائزوں کے ٹیبلٹس کی معلومات منظر عام پر آئی ہیں۔

(جاری ہے)

7 انچ ٹیبلٹ کی ریزولوشن 1,024 x 600 پکسل ہے جبکہ 8 انچ کی ریزولوشن 2,048 x 1,536پکسل اور سکرین ریشو4:3 ہے۔اسوس اور انٹل کے تعلقات دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان ڈیوائسسز میں انٹل کی چپ لگی ہوگی۔تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ بڑی سکرین والے ماڈل میں فرنٹ پر سپیکر ہیں۔
زین پیڈڈیوائسسز کے منظر عام پر آنے میں ایک ہفتہ ہی رہ گیا ہے، اس لیے امید ہے جلد ہی اس کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-26

More Technology Articles