BlackBerry launches the Passport Silver Edition

BlackBerry Launches The Passport Silver Edition

بلیک بیری نے پاسپورٹ سلور ایڈیشن متعارف کرا دیا

بلیک بیری نے ایک ساتھ ہی اپنے پاسپورٹ سمارٹ فون کے نئے ورژن کا اعلان کر کے اسے متعارف کرا دیا ہے۔بلیک بیری نے اسے بلیک بیری پاسپورٹ سلور ایڈیشن کا نام دیا ہے۔اس ورژن کا رنگ بھی سلور ہے۔ اس سے پہلے ایک موبائل ایسا بھی فروخت ہو رہا ہے جس کانام تو سلور ہے مگر رنگ سیا ہ ہے۔
رنگ کے علاوہ بلیک بیری پاسپورٹ اور بلیک بیری پاسپورٹ سلور ایڈیشن کے ہارڈ وئیر میں کوئی فرق نہیں۔

پھر بھی آپ کو ہارڈ وئیر کی تفصیل بتا دیتے ہیں۔ بلیک بیری پاسپورٹ سلور ایڈیشن کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔

(جاری ہے)




ڈسپلے: 4.5انچ، 1,440x1,440پکسل
ریم: 3جی بی
سٹوریج: 32 جی بی(سٹوریج بڑھائی جا سکتی ہے)
چپ سیٹ:کوالکوم سنیپ ڈریگن 801 ایس او سی
پروسیسر: کواڈ کور کریٹ(Krait) 2.26گیگا ہرٹز
رئیر کیمرہ: 13 میگا پکسل، او آئی ایس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ
فرنٹ کیمرہ:2 میگا پکسل
بیٹری: 3,450ایم اے ایچ
آپریٹنگ سسٹم: بلیک بیری او ایس 10.3.2

امریکا میں بلیک بیری پاسپورٹ سلور ایڈیشن : 549ڈالر میں دستیاب ہے۔

محدود مدت کے لیے اسے خریدنے والوں کو 130 ڈالر کی اسسریز بالکل مفت دی جائیں گی۔ آئیند چند ہفتوں میں یہ ڈیوائس برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی ، سپین اور نیدر لینڈ میں دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-05

More Technology Articles