Budget 7 inch Samsung Galaxy Tab J announced

Budget 7 Inch Samsung Galaxy Tab J Announced

سام سنگ نے مناسب قیمت ٹیبلٹ 7انچ گلیکسی ٹیب جے کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے تائیوان میں 7انچ گلیکسی ٹیب جے متعارف کرا دیا ہے۔ جے کے حرف سے ہی معلوم ہوجاتا ہے ہے کہ ڈیوائس ہارڈ وئیر اور مارکیٹ پوزیشن کے اعتبار سےانٹری لیول ہے۔
گلیکسی ٹیب جے میں 7 انچ پی ایل ایس پینل ہے، جس کی ریزولوشن1,280 x 800 پکسل اور پکسل کی کثافت 216 پی پی آئی ہے۔ ڈیوائس میں کواڈ کور 1.5 گیگا ہرٹز سی پی یو کے ساتھ 1.5 جی بی کی ریم اور 8جی بی سٹوریج ہےتاہم سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


تصاویر کے لیے ٹیبلٹ میں 8 میگا پکسل رئیر کیمرہ ہے جبکہ سیلفی کیمرہ صرف 2 میگا پکسل ہے۔ اس ٹیبلٹ کی پیمائش 108.8 x 186.9 x 8.7ملی میٹر،وزن 289 گرام اور بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہے۔ ٹیبلٹ میں وائی فائی اے سی کی سپورٹ نہیں ہے بلکہ صرف b/g/n اوربلوٹوتھ 4.0 ہے۔ اس ٹیبلٹ میں ایف ایم ریڈیو ریسیور بھی ہے۔
گلیکسی ٹیب جے تائیوان میں اگلے ماہ سے سفید اور سنہرے رنگوں میں 185 ڈالر میں دستیاب ہو گا۔ سام سنگ نے اس ٹیبلٹ کی دوسرے ممالک میں فراہمی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-25

More Technology Articles