Dell brings its edgeless display to the powerhouse XPS 15

Dell Brings Its Edgeless Display To The Powerhouse XPS 15

ڈیل نے ایکس پی ایس 15 متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ کے اپنا لیپ ٹاپ، سرفس بک ، متعارف کرانے کے بعد (تفصیلات اس صفحے پر) ڈیل نے بھی نئی ڈیوائس ایکس پی ایس 15 کو نئے ایج لیس ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔یہ لیپ ٹاپ 15 انچ کا ہے ۔اس ہائی اینڈ ڈیوائس کا ڈسپلے 4K ٹچ سکرین ، پروسیسر کور آئی 7 سکائی لیک، نویڈیا جی فورس جی ٹی ایکس 960 ایم، ریم 16 جی بی اور ہارڈ ڈسک 1 ٹیرا بائٹ ایس ایس ڈی ہے۔


اتنے زبردست ہارڈ کی حامل ڈیوائس کی سپیڈ تو زبردست ہے ہی مگر قیمت بھی اسی حساب ہے۔

(جاری ہے)

1080p ڈسپلے ماڈل، کور آئی 3 سی پی یو اور 8 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 1000 ڈالر ہے۔بہتر گرافکس کارڈ اور آئی 5 کنفگرریشن کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 1200 ڈالر ہے۔قیمت کے معاملے میں سرفس بک سے اگر موازنہ کیا جائے تو بہتر گرافکس کارڈ کے ساتھ سرفس بک کی قیمت 1900 ڈالر ہوگی۔
ڈیل نے کنورٹیبل ایکس پی ایس 12 بھی متعارف کرایا ہے ، جس کی 12 انچ سکرین کا ڈسپلے 4K ہے۔ڈیل ایکس پی ایس 13 کو بھی ری فریش کر کے اسے سکائی لیک سی پی یوز، زیادہ سٹوریج اور ریم کے ساتھ متعارف کرا رہا ہے۔ڈیل کا دعویٰ ہے کہ 1080p سکرین ڈیوائس کی بیٹری 18 گھنٹے چلے گی۔

Dell brings its edgeless display to the powerhouse XPS 15
تاریخ اشاعت: 2015-10-09

More Technology Articles