Dont stick your Samsung Galaxy Note 5 stylus in backwards

Dont Stick Your Samsung Galaxy Note 5 Stylus In Backwards

سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 استعمال کرنے والے خبردار!

معلوم نہیں کہ یہ ڈیزائن کی خرابی ہے یا صارف کی غلطی، دونوں صورتوں میں ہم اپنے قارئین کو خبردار کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ایس پین سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 (تفصیلات اس صفحے پر) کا ایک اہم فیچر ہے۔سٹائلس پین کو سکرین کے نزدیک لے جانے سے ہی نوٹ 5 اسے ڈیٹیکٹ کر لیتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ  کی سائیڈ پر  اس ایس پین کو رکھنے کی جگہ ہوتی ہے۔

سا م سنگ گلیکسی نوٹ کی پچھلی تمام ڈیوائسسز کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا تھا کہ جب تک آپ ایس پین کو درست رخ سے نہیں رکھتے ایس پین ڈیوائس میں  داخل نہیں ہوتا تھا۔ مگر سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 میں یہ ڈیزائن کی خرابی ہی کہی جا سکتی ہے کہ ایس پین الٹے رخ سے بھی  ڈیوائس میں رکھا جاتا ہے مگر پھر مصیبت یہ ہوتی ہے کہ  ایس پین باہر آنے سے انکار کر دیتا ہے اور اس کو باہر نکالنے کی کوشش میں ڈیوائس کا ایس پین کو ڈیٹیکٹ کرنے والا سنسر بھی خراب  ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اینڈریوڈ سنٹرل  فورم کے ایک صارف  نے غلطی سے ایس پین کو الٹا داخل کیا توا اس خرابی کا پتہ چلا۔ اس کے بعد اینڈریوڈ پولیس نے اس خرابی کا از خود جائزہ لینے کے لیے ٹسٹ کیا۔ اس ٹسٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بھی ایس پین الٹا ڈال کر  پین نکالنے کی کوشش میں ایس پین ڈیٹیکشن سنسر خراب کرا لیے۔
اس لیے سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 کے  تمام صارفین ایس پین کو استعمال کرنے کے بعد آنکھیں کھول کر اسے سیدھے رخ پر واپس رکھیں۔

 

تاریخ اشاعت: 2015-08-25

More Technology Articles