E Kaia A smartphone charger that takes energy from plants

E Kaia A Smartphone Charger That Takes Energy From Plants

ای-کایا:سمارٹ چارجرجو درختوں سے توانائی بنائے

سمارٹ فون پر اکثر صارفین کوئی گیم نہ بھی کھیلیں، ایک گیم انہیں بار بار کھیلنی پڑتی ہے، چارجنگ چارجنگ۔ چارجنگ چارجنگ کی گیم اگر گھر یا دفتر میں کھیلی جاتی رہے تو کوئی بات نہیں، آرام سے کھیلی جا سکتی ہے۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب لائٹ دستیاب نہ ہو، یا پھر کوئی گھر یا دفتر میں نہ ہو۔
جلد ہی لوگ لوگ موبائل چارج کرنے کے لیے ساکٹ کی بجائے درخت ڈھونڈا کریں گے۔

ای-کایا چارجر کی مدد کی مدد سے صارفین بجلی کی بجائے درختوں سے موبائل چارج کر سکتے ہیں۔
چلی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی ایجاد کی ہے جس میں چارجنگ ڈیوائس درختوں سے بجلی بناتی ہے۔ یہ بجلی درختوں کے فوٹو سینتھی سیس کے دوران حاصل کی جاتی ہے۔
ای-کایا ایک درخت سے 5 واٹ اور 600 ایم اے ایچ بجلی بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنس دانوں نے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو ابھی تک خفیہ رکھا ہوا ہے۔


اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں سب کچھ ہی بجلی پر انحصار کرتا ہے۔ بجلی نہ ہو تو ہمارے رابطے ختم۔ اسی وجہ سے ایسے طریقہ کار کے تحت بجلی بنائی جا رہی ہے جس سے قدرتی ذرائع کو استعمال میں لایا جائے اور ماحول بھی خراب نہ ہو۔
اس کے موجد کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے وہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ پہلے ای-کایا کو چھوٹے پیمانے پر بنایا جائے گا۔ جب اس بنانے والوں کو لگے گا کہ ہمیں منافع ہوسکتا ہے، تب وہ اس چارجنگ ڈیوائس کو بڑے پیمانے پر بنانا شروع کر دیں گے۔
r.

تاریخ اشاعت: 2015-05-21

More Technology Articles