GOOGLER CREATES A SMART MIRROR

GOOGLER CREATES A SMART MIRROR

گوگلر نے حیرت انگیز سمارٹ شیشہ بنا لیا

میکس براؤن نام کے ایک گوگلر نے ایک حیرت انگیز سمارٹ شیشہ ایجاد کیا ہے۔ دوطرفہ گلاس، ڈسپلے پینل، کنٹرول بورڈ اور کچھ دوسرے آلات کی مدد سے بنائے گئے اس شیشے کو دیکھتے ہوئے شیونگ کے ساتھ ساتھ خبریں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔میکس نے اس شیشے کو بناتے ہوئے کچھ سادہ سی اے پی آئی، جیسے ایسوسی ایٹڈ پریس اور فارکاسٹ اے پی آئی ، کا استعمال کیا ہے۔


یہ شیشہ خود کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کر لیتا ہے۔ میکس نے اس میں وائس سرچ کا فیچر بھی شامل کیاہے۔

(جاری ہے)

شیشے میں ٹریفک اپ ڈیٹس اور گوگل ناؤ کے ساتھ دوسری معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
میکس کا کہنا ہے کہ اس سمارٹ شیشے کا ڈسپلے کافی پتلا یعنی چند ملی میٹر کا ہے۔ اس کے یوزر انٹرفیس کے لیے جو کوڈ لکھا گیا ہے وہ چند سو لائنوں پر مشتمل ہے۔ وہ اس پر کروم کاسٹ، نیکسس پلیئر اور فائر ٹی وی سٹک چلانے کے تجربے بھی کر رہا ہے۔ میکس کا کہنا ہے کہ وہ اس سمارٹ شیشے کےلیے جلد ہی کوئی پلیٹ فارم منتخب کرکے اندر موجود الیکٹرونکس کو بہتر بنائے گا۔
فی الحال میکس اس شیشے کو موسم کا حال اور خبریں پڑھنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

GOOGLER CREATES A SMART MIRROR
تاریخ اشاعت: 2016-02-03

More Technology Articles