High end Windows Phones make a comeback with the Lumia 550 950 and 950 XL

High End Windows Phones Make A Comeback With The Lumia 550 950 And 950 XL

نوکیا550، لومیا 950 اور 950 ایکس ایل

مائیکروسافٹ نے ایک تقریب کے دوران نوکیا لومیا 950 اور 950 ایکس ایل متعارف کرا دئیے۔دونوں فونز کی سکرین کا سائز 5.2انچ اور5.7انچ ہے۔
دونوں ڈیوائسز میں 3 جی بی ریم ، 32 جی بی انٹرنل سٹوریج، یوایس بی- سی، Qi وائرلیس چارجنگ اور مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ ہے۔لومیا 950 کا پروسیسر اوکٹا کور جبکہ 950 ایکس ایل کا ہیکسا کور ہے۔
جیسا کہ پہلے بھی خبریں آ چکی تھیں، 20 میگا پکسل پیور ویو کیمرہ کے ساتھ ٹرپل ایل ای ڈی فلیش ہے(تفصیلات اس صفحے پر

سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل اور دونوں سمارٹ فونزمیں ونڈوز 10 کا مکمل ورژن انسٹال ہے۔
ونڈوز 10 کے ساتھ فون میں کورٹانا، آفس، سکائپ، کوٹینم بھی ہیں۔مائیکروسافٹ ہیلو فون کو ان لاک کرنے کےلیے چہرہ شناشی کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ ڈسپلے ڈاک سے یو ایس بی – سی کو استعمال کرتے ہوئے ڈسپلے کو کمپیوٹر مانیٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے،اس کے بعد پی سی کو فون کی طرح استعمال کی جا سکتاہے۔


تفریح کے لیے لومیا فون کو ایچ ڈی ایم آئی کیبل سے بھی جوڑ کر 4K ویڈیو چلائی جا سکتی ہیں۔لومیا 950 ڈیوائسز کی قیمت 549 ڈالر سے شروع ہے اور یہ نومبر میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
مائیکروسافٹ نے 139 ڈالر میں ایک چھوٹا ماڈل لومیا 550 بھی لانچ کیا ہے۔لومیا 550 کی سکرین کا سائز 5 انچ،ایل ای ڈی کے ساتھ 5 میگا پکسل مین کیمرہ، 2 میگا پکسل سیلفی کیمرہ، 8 جی بی سٹوریج او 1 جی بی ریم ہے۔لومیا 550 میں 1905 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

لومیا ۹۵۰ کی تقریب

High end Windows Phones make a comeback with the Lumia 550 950 and 950 XL
تاریخ اشاعت: 2015-10-07

More Technology Articles