Huawei announces P8 Lite 2017 with 1080p screen

Huawei Announces P8 Lite 2017 With 1080p Screen

ہواوے نے پی 8 لائٹ (2017) کا اعلان کر دیا

ہواوے نے اپنا تازہ ترین سمارٹ فون ہواوے پی 8 لائٹ (2017) متعارف کرا دیا ہے۔ جلد یہ فون یورپ کی چند مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا، جس کے بعد اسے باقی ممالک میں پیش کیا جائے گا۔ہواوے کے اس ماڈل کا نام دو سال پرانے پی 8 پر رکھا گیا ہےحالانکہ یہ فون پی 9 لائٹ سے بہتر ہے۔
نیا پی 8 لائٹ (2017) کا ڈسپلے 5.2 انچ آئی پی ایس اور ریزولوشن 1080pہے۔

اس ڈیوائس میں اوکٹا کور اے 53 پروسیسر اور Mali-T830MP2 جی پی یو کے ساتھ کمپنی کا تازہ ترین مڈ رینج کیرین 655 چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کی ریم 3 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی (قابل توسیع) ہے۔ ہواوے پی 8 لائٹ (2017) میں f/2.0 اپرچر کے ستھ 12 میگا پکسل مین کیمرہ اور 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ (ناقابل تبدیل) اور اس کا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 7.0 نوکٹ ہے۔
جنوری کے آخر میں یہ فون یورپی یونین کے بہت سے ممالک میں 239 یورو میں دستیاب ہوگا۔
کچھ خبریں ایسی بھی سامنے آئیں ہیں جن کے مطابق ہواوے پی 8 لائٹ (2017) کو لاطینی امریکا میں ہواوے پی 9 لائٹ (2017) کے نام سے لانچ کیا جائے گا۔
اگلے چند ہفتوں تک ہواوے پی 10 لائٹ بھی متعارف کرا دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-12

More Technology Articles